weather news

 

weather news
weather news

weather news

 آج کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار کے علاقوں کشمیر گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی توقع ہے

 اس دوران ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے 9 جنوری ہفتہ کے روز بھی کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان موجود رہیں گے 9 جنوری کے بعد ملک کے زیادہ تر علاقوں میں کراچی سے کشمیر تک آئندہ پانچ سے چھ روز تک موسم سرد اور خشک رہے

 گا بارش کے امکانات نہیں ہیں دن کے حوالے سے بات کی جائے تو آئندہ دو سے تین روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے 

 دو سے تین دن بعد ہوامیں نمی میں  کمی کے باعث دھند کی شدت میں کمی آ سکتی ہے ہم دھند کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے نا کے تمام صوبوں کے موسم پر تفصیلی بات کی جائے تو صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم 8 جنوری جمعہ کے روز خطہ پوٹھوار سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

 جبکہ گوجرانوالہ لاہور فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ ملتان بہاولپور بہاولنگر ڈی جی خان خانیوال ساہیوال خانپور رحیم یار خان اور ملحقہ علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے بلوچستان کے موسم پر بات کی جائے تو چند روز بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

 راولپنڈی اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

 جمعہ اور ہفتہ کے بعد راولپنڈی اسلام آباد اور ملک کے ملحقہ علاقوں میں زیادہ تر مقامات پر آئندہ چند روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا صوبہ سندھ میں بھی زیادہ تر مقامات پر آئندہ چند روز میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سکھر لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے کراچی اور ملحقہ علاقوں میں آئندہ چند روز تک سردی کا سلسلہ برقرار رہے

 گا بارش کا امکان موجود نہیں صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آئندہ چند روز میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

 تاہم چترال دیر کرم ایبٹ آباد سوات پشاور مانسہرہ مردان کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں 8 جنوری اور 9 جنوری کو بارش اور برفباری کے امکانات موجود ہیں اس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز میں موسم سرد اور خشک رہے گا بارش کے امکانات نہیں ہوں گے جب کہ کشمیر گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران مطلہ ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے 

اس کے بعد کشمیر اور گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں بھی موسم صاف ہو جائے گا پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور   خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا شمالی بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں شدید سردرد رہا

 آج ریکارڈ کیا گیا کہ کم سے کم درجہ حرارت لہیہ منفی11 گوپس گلات منفی 10علاقے میں سفید استور کالام کوئٹہ منفی9بکروت  منفی8 سکردو پاراچنار فیصل آباد ہنزہ اور مالم جبہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا موسم کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ میں دوبارہ ملاقات ہوگی 

اللہ حافظ 

Post a Comment

0 Comments