geo urdu news tody 25 jan 2021

 geo urdu news

 کچھ گرو ہ پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں اورکچھ   قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کی بریفنگ سے اجلاس کو بتایا گیا کہ عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور رابطوں سے حالات کنٹرول میں ہیں وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے شہر میں امن و امان بحال کرنے میں کافی محنت کی ہے۔ 

بھارت اور چین

بھارت اور چینی افواج کے درمیان سرحد پرجھڑپیں   بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں جانب جانی نقصان کی اطلاعات ہیں جھڑپیں گزشتہ ہفتے سے سکم میں نکولاپاس پر ہوئی ایک سال سے بھی کم عرصے میں بھارت اور چینی افواج میں جھڑپوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے

  مقبوضہ کشمیر

  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم جمہوریہ کا یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے میر واعظ عمر  فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر جبر دباؤ کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے جھوٹے الزامات میں بے قصور شہریوں کو ہراساں کرکے گرفتار کیا جاتا ہے جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی حالت زار افسوسناک ہے۔

کرونا وائرس

پالیمانی  سیکٹری صحت  ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کرونا و یکسین  مستحق افراد کو مفت فراہم کی جائے گی نجی سیکٹر کو ویکسین منگوانے  کی اجازت دے دی گئی ہیں حکومت نجی سیکٹر سے پہلے ویکسین ملک میں لے آئے گی پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 23 افراد مارے گئےنیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے 1629 نئے مریض سامنے آئے گزشتہ روز 36607کرونا ٹیسٹ کیے گئے مثبت کیسوں کی شرح 4۔4 فیصد رہی

  وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم  عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا پی ٹی ایم کے آئندہ کی حکمت عملی سے نمٹنے پر مشاورت ہوگی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے اپوزیشن اپنی تسلی کرلے عمران خان ہی  2023 وزیراعظم ہے


Post a Comment

0 Comments