Headlines 04 PM | 1st January 2021


 Headlines 04 PM | 1st January 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں پیپلزپارٹی کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئن ہے امید ہے نون لیگ بھی سوچے گی فضل الرحمان کی تو کوئی سیٹ نہیں اچھا سیاستدان بند گلی میں کبھی داخل نہیں ہوتا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مافیہ کے خلاف عمران خان ننگی تلوار لے کر لڑرہے ہیں نواز شریف کو لانے  کی کوشش ہو رہی ہےبرطانیہ کے ساتھ پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں

 مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاتی عمرہ میں جاری بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری اور شیریں رحمان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک   31 دسمبر گزر گئ لیکن استعیفے نہیں آئے قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے دیکھنا یہ ہے پی ڈی ایم آج اپنے اجلاس میں کیا فیصلہ کرتی ہے 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تنقیدکہا پیپلز پارٹی سند حکومت سے علیحدہ ہونے کو تیار نہیں وہ اپنا فیصلہ سنا چکی ہوں استعیفے نہیں دیں گےپی ڈی ایم قوم کے ساتھ مذاق نہ کرے یہ  اتہاد غیر فطری ہے

 وزیراعظم عمران خان 2021 سے پرامید کہا پاکستان صحیح سمت  جا   رہا ہے 2021 وہ  سال ہوگا جس میں ملک ترقی کرے گا حکومت ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے وزیر اعظم کا پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کا گزشتہ پچاس سال سے حکومتوں نے برآمدات بڑھانے کی کوشش نہیں کی صنعتی طور پر مضبوط ہونے کے لیے چین سے شراکت داری ضروری ہے سی پیک کے اگلے حصے میں ذرا ت بھی شامل ہے 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں حکومت کی نااہلی اور ناکامی سے زندگی کا ہر شعبہ تباہ ہوگیا سینیٹ الیکشن کا فیصلہ نہیں ہوا حکومت عدالت میں گئی ہے کہاں پاسپورٹ ضبط کرکے شہریت منسوخ کرنا زیادتی ہوگی آج نواز شریف کا پاسپورٹ ضبط ہو گا تو کل کسی اور کا بھی ہو سکتا ہے

 الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پندرہ جنوری تک مہلت دے دی  بصورت دیگر 16جنوری کو رکنیت معطل کر دی جائے گی اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والوں میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار شفقت محمود حماد اظہر اسد عمر نورالحق قادری زرتاج گل  شہباز شریف حمزہ شہباز محسن رانجھا شیخ روحیل اصغر عظمیٰ بخاری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رضا ربانی اور مصطفی نواز کھوکھر شامل ہیں 

 سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 4 جنوری کو سماعت کریگا گا پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ پاکستان میں قید 319 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں قید 340 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان ہائی کمیشن کو دے دی  گئی قیدیوں میں 263 شہری اور 77 ماہیگیر  شامل ہیں

 اور لاہور میں ریسکیو اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے موٹر سائیکل چلائی کہا مریم نواز خمی ہے وہ انہیں ریسکیو کرنے کو بھی تیار ہیں

Post a Comment

0 Comments