غلطی سے سرحد عبور کرنے والی دونوں بہنیں آزاد کشمیر لوٹ گئیں

 غلطی سے سرحد عبور کرنے والی دونوں بہنیں آزاد کشمیر لوٹ گئیں

بھارتی سکیورٹی فورسز نے دونوں بہنوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے گذشتہ روز غلطی سے کنٹرول لائن عبور کیا تھا۔ بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی دو کشمیری بہنوں کو گرفتار کرلیا۔ ثناء زبیر اور لائبہ زبیر کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ غلطی سے سرحد عبور کرنے والی دونوں بہنیں کل واپس آجائیں گی۔ ثناء زبیر اور لائبہ زبیر فی الحال مقبوضہ کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ غلطی سے سرحد عبور کرنے والی بہنیں آزادکشمیر واپس چلی گئیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے دونوں بہنوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

غلطی سے سرحد عبور کرنے والی دونوں بہنیں آزاد کشمیر لوٹ گئیں
 غلطی سے سرحد عبور کرنے والی دونوں بہنیں آزاد کشمیر لوٹ گئیں


Post a Comment

0 Comments